ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی عرس کی پہلی تقریب ‘مہندی دوری’ شروع ہو جاتی ہے۔ یہ جلوس سجادہ نشین کی رہائش گاہ سے شروع ہو کر ان کے آبائی گھر کی طرف روانہ ہوتا ہے، جہاں سے مہندی کی تھیلی اٹھا کر درگاہ حضور صابر پاک لے جایا جاتا ہے۔ اس کے بعد یہ تقریب سجادہ نشین کی سرپرستی میں ادا کی جاتی ہے۔